ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے45 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی منظوری دیدی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 45 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی بینک کے جائزے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اقتصادی اصلاحات کا پروگرام درست سمت پر ہے اور پاکستانی حکام کے پالیسی پر عمل درآمد سے معیشت مستحکم کرنے میں مدد مل رہی ہے، مارکیٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ درست رہا۔

آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 45 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری بھی دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں