ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نسیم شاہ نے اعزاز والد کے نام کردیا، والدہ کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے

ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرکے کم عمر ترین بولر کا اعزاز پانے نسیم شاہ والدہ کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں والدہ کی یاد پر نوجوان پیسر کی آنکھیں نم ہوگئیں،انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال زندگی کا مشکل ترین لمحہ تھا، والدہ کو کرکٹ کی زیادہ سمجھ نہیں تھی لیکن وہ پوچھتی رہتی تھیں کہ کون جیتا اور کون ہارا۔

نسیم شاہ نے بتایا کہ والدہ ان کے لیے بہت دعائیں کرتی تھیں، میں والدہ کے بغیر لاہور میں رہتا تھا اور جس دن والدہ کا انتقال ہوا انہوں نے لاہور آنا تھا، میں نے سوچا ہوا تھا کہ جس دن 5 وکٹیں لوں گا تو اسے والدہ کے نام کروں گا، اب والدہ نہیں ہے تو کارکردگی والد کے نام کرتا ہوں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں