ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سجاس کے انتخابات برائے 2019-23 کیلیے پولنگ 11جنوری کو ہوگی

کراچی (اے پی پی) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سالانہ جنرل کونسل 2018-19 کااجلاس صدر طارق اسلم کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں عہدیداران اور اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیکریٹری اصغرعظیم نے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2018-19 پیش کی جسے شرکاء کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی جبکے خازن ارشاد علی نے حسابات برائے سال 2018-19 کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جس کی جنرل کونسل نے متفقہ طورپر منظوری دے دی۔ جنرل کونسل کے فیصلوں کے مطابق سجاس کے انتخابات برائے سال 2019-23 کے لئے پولنگ 11جنوری 2020 کراچی پریس کلب میں میں ہوگی۔ 3 رکنی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عطا محمد تبسم ہوں گے جبکے ابن حسن اور سیف بنگش کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ جنرل کونسل نے نئی منتخب باڈی کو غیر متحرک اور اسپورٹس جرنلزم چھوڑنے جانے والے ممبران کو شوکاز نوٹس کے ذریعے وضاحت طلب کرنے اور ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا پابند کیا ہے۔ جبکے پہلے مرحلے میں ان ممبران ذوالفقار علی، سید ندیم جیلانی، اکرم چوہان، رعیم بصیر اور بابر خان کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر زین العابدین سمیت انتقال کر جانے والے تمام ممبران کی معغفرت اور بیمار ممبران کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں