ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابرار الحق کی بطو ر چیئرمین ہلال احمر تعیناتی درست قرار

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواستمسترد کرتے ہوئے ابرار الحق چیئرمین ہلال احمر تعیناتی درست قرار دے دیا جبکہ ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ابرار الحق کی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے خلاف سٹے آرڈر بھی خارج کر دیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی یاد رہے کہ ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے خلاف سابق چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی اسلام آباد ہائی کورٹ چیلنج کر دی تھی۔ درخواست میں انہوں نے موقف اختیارکیا تھا کہ ابرار الحق کی تعیناتی قواعد وضوابط سے ہٹ کر کی گئی جبکہ میری بطور چیئرمین مدت 3 ماہ باقی ہے جس پر عدالت نے سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے ابرار الحق کو بطور چیئرمین کام کرنے سے روک دیا تھا ۔
ابرار الحق /کیس

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں