ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجگور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کوہلو میں زمین کے تنازعے پر
2 گروپوں میں تصادم سے 3 افراد اور کوئٹہ میں ٹریفک حادثے کے دوران 9افراد زخمی ہوگئے۔ پنجگور کے علاقے خدا بادان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا جبکہ کوہلو کے نواحی علاقے نیو کلی میں 2 گروہوں میں زمین کے تنازعے میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈیگاری کراس کے قریب ڈاٹسن اور سوزکی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
پنجگور /فائرنگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں