ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئوٹ یا ناٹ آئوٹ؟ علیم ڈار کے فیصلے پرآسٹریلوی کرکٹرز کی شدید تنقید

میلبورن(جسارت نیوز)میلبورن میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز ٹی وی امپائر علیم ڈار کے فیصلے پر میزبان ٹیم کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے بائونسر پر نیوزی لینڈ کے بلے باز سینٹنر کے خلاف کیچ کی اپیل کی گئی جسے فیلڈ امپائر کے ناٹ آئوٹ قرار دیئے جانے کے بعد میزبان ٹیم کے کپتان نے تھرڈ امپائر سے ریویو مانگا۔ٹی وی امپائر علیم ڈار نے متعدد ری پلیز کے بعد فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کیوی بلے باز سینٹنر کو ناٹ آئوٹ قرار دیا جبکہ ری پلیز میں گیند سینٹنر کے رسٹ بینڈ اور آرم گارڈ کو چھوتی ہوئی گزری تھی۔پاکستانی امپائرعلیم ڈار کے متنازعہ فیصلے پر گرائونڈ میں موجود آسٹریلوی ٹیم اور کمنٹری باکس میں بیٹھے سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں