ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائشیا میں محصور 300 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

حکومت کی کوششوں سے 800 پاکستانی ملائیشیا سے وطن واپس آچکے ہیں، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائشیا میں محصور 300 پاکستانی باشندوں کو لانے والا طیارہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔تفصیلات کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر ملائشین حکام کی تحویل میں رہنے والے 300 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ڈی جی اورسیز پاکستانیز ائیرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے پاکستانی شہریوں کی ملائیشیا سے پاکستان واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے اب تک 800 پاکستانی ملائیشیا سے وطن واپس آچکے ہیں۔واضح رہے کہ اتنی بڑی تعداد میں افراد کو اتنی جلدی لانے کے لیے کوئی ایئرلائن تیار نہ تھی، لیکن پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کے لیے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا۔پاکستانی شہری مختلف وجوہات ویزا کی میعاد ختم ہونا اور دیگر معمولی خلاف ورزیوں کی پاداش میں ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے تاہم وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں