ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی جنرل کا قتل، چین کا ایران وامریکا سے تحمل کامظاہرہ کرنے پرزور

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی بمباری میں ہلاکت پر چین نے فریقین تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران ی القدس فورس کے سربراہ جنرل سلیمانی کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  متعلقہ فریقین بالخصوص امریکا مزید کشیدگی سےبچنےکیلئےتحمل کامظاہرہ کرے۔

ترجمان چنگ شانگ نے بیان میں کہ چین نے ہمیشہ سے بین الاقوامی تعلقات میں عسکری قوت کے استعمال کی مخالفت کی ہے،ہم تمام فریقین خصوصاً امریکا پر زور دیتے  ہیں کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لے۔

انہوں نے کہاکہ عراق کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا بھرپور احترام کیا جائے۔

چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایران سے  تیل خریدنے والا اہم ملک ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور ایرانی حمایت یافتہ ملیشا پاپولر موبلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں