ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور، پنجاب میں نمبرداری نظام فعال بنانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے نمبرداری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعلی نے نمبرداری نظام کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کی منظوری دے دی،پینتالیس ہزار کے قریب نمبر داروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پنجاب میں تبدیلی کے خواہاں ہیں انہوں نے صوبے میں نمبرداری نظام فعال بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اقدامات کی منظوری دے دی۔ نظام متحرک کر کے نمبردار کو اہم حکومتی اقدامات میں پارٹنر بنایا جائے گا۔ 14کے قریب اہم ذمہ داریاں نمبرداری نظام کے تحت سرانجام دی جائیں گی۔ 45 ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں ملیں گی۔نمبرداری نظام کو فعال بنا کر سرکاری واجبات کی وصولی کوتیز کیا جائے گا۔ ناجائز تجاوزات، سرکاری عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ بھی نمبرداری نظام کے ذمے ہو گی۔فصلوں کی گرداوری اور ضلع کے کلکٹر کے احکامات کی تعمیل نمبرداروں پر لازم ہو گی۔ حکام کی جانب سے جاری سمنوں میں نمبردار سرکاری حکام کی معاونت کریں گے۔ کسانوں کو جدید کاشتکاری اوران کے بچوں کوسکولز کی جانب راغب کرنا بھی نمبرداری نظام کا حصہ ہو گا، سرکاری کھالے یا نہر میں شگاف یا چوری کی صورت میں اطلاع کرنا بھی نمبردار کے فرائض میں شامل ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں