ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرنچ کار ڈرائیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے ڈاکار کار ریلی کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا

ریاض (جسارت نیوز) فرانسیسی کار ڈارئیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے سعودی عرب میں پہلی ڈاکار کار ریلی کا 11واں مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ ا سٹیفن پیٹر ہینسل نے 11ویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 14 منٹ اور 11 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سعودی عرب کے صحرائی ٹریک پر پہلی ڈاکار کار ریلی کے11ویںمرحلے میں کار ڈرائیوروں نے ایک دوسرے پر برتری قائم کرنے کے لئے بھرپور ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا،11ویںمرحلے میں فرانسیسی سٹیفن پیٹر ہینسل نے خطرناک صحرائی ٹریک پر عمدہ ڈارئیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 14 منٹ اور 11 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، ریلی میں شریک قطر کے درائیور ناصر العطیہ 10 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ہسپانوی کار ڈارئیور کارلوس سائنز سینمور 8 منٹ اور 3 سیکنڈز کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں