ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقہ ،حجاب کرنے والی خاتون آفیسر پر چارجز ختم

کیپ ٹاؤن :جنوبی افریقن فوج نےحجاب کرنیوالی اپنی ایک مسلمان خاتون آفیسرکیخلاف تمام چارجز ختم کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی فوج نےحجاب کرنیوالی مسلمان خاتون آفیسرکیخلاف تمام چارجزختم کرتے ہوئے میجر فاطمہ کو2018 میں کریمنل چارجز لگائےتھے،انہوں نے حجاب اتارنے کےسینئرز کے احکامات ماننے سے انکار کردیا تھا۔

 واضھ رہے کہ میجر فاطمہ نے فوجی کیپ کے نیچے حجاب پہنا تھا جس پر سینئیر فوجی افسران نے اسے یونیفارم قواعد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حجاب اتارنے کا حکم دیاتھا تاہم میجر فاطمہ نے انکار کردیا تھا۔

ملٹری کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران میجر فاطمہ کیخلاف تمام چارجز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا حجاب پہننے کی اجازت ہے جو کانوں کو نہ چھپاتا ہو اور ایک رنگ میں سادہ کپڑے کا ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں