ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکاری کے دوران پولیس وردی پہننے پر پابندی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیج فنکاروں پر اداکاری کے دوران پولیس کی وردی پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ پابندی پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے کے ذریعے عائد کی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کے اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر فنکاروں نے اسٹیج پر اداکاری کے دوران پولیس کی وردی کا استعمال کیا تو ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فحش اسٹیج ڈراموں میں پولیس کی وردی کا استعمال کیا جارہا ہے پنجاب پولیس کی جانب سے یہ اقدام سٹیزن پورٹل پر درج کرائی جانے والی شکایت پر اٹھایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں