ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اورنگی ٹائون تین روزہ تبلیغی اجتماع کا رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام

اجتماع کے اختتام پر ملک بھر اور بیرون ملک کیلئے 9 سو جماعتیں تشکیل دی گئیں
توبہ کریں اور اللہ کو منالیں تو سب پریشانیاں ختم ہوجائیں گی، مبلغین کا شرکاء سے خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی تبلیغی جماعت کا کراچی اجتماع عالم اسلام کے اتحاد‘ امن و سکون اور ملک و قوم کی ترقی‘ سلامتی ‘خوشحالی اور استحکام کیلئے رب کے حضور رقت آمیز دعا کے ساتھ ختم ہوگیا۔20 ایکڑ سے زائد اراضی پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ دعا کے وقت تک شرکاء کی تعداد15لاکھ کے لگ بھگ تھی‘ اجتماع کے اختتام پر ملک بھر اور بیرون ملک کیلئے900 جماعتوں( تبلیغی وفود) کی تشکیل کی گئی جبکہ مقررین نے کہا کہ ہماری تمام پریشانیاں ہمارے اعمال کی بدولت ہیں۔ اگر سب لوگ اللہ سے توبہ کریں اور اللہ کو منالیں تو ہمارے حالات ٹھیک ہوجائینگے۔ سب توبہ کریں اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کریں۔ اللہ تعالیٰ رحیم ہے‘ صرف ایک بار توبہ کرنے سے وہ سب کچھ معاف کردیتا ہے۔ دعا تبلیغی جماعت کے معروف بزرگ اور مبلغ مولانا احمد بٹلا نے کرائی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دعوت و تبلیغی اپنی ذمہ داری سمجھ کر کی جائے۔ ہمیشہ علماء کرام کی قدر اور ان کے مشور ے سے چلا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں