ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں برفانی تودا گرنے سے 7 افراد ہلاک

ایران: صوبہ گیلان میں ہر شے برف میں دب گئی ہے‘ دروازے سے مکان تک میں داخل ہوگئی ہے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے صوبہ گیلان میں شدید برف باری کے باعث تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی ادارہ برائے انسدادِ ہنگامی حالات کے ترجمان مجتبیٰ خالدی نے سرکاری ٹی وی پر بتایا کہ صوبے میں شدید سرد موسم میں غیر معمولی برف باری جاری ہے اور اس دوران تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ دوسرے حادثے میں 78 افراد کو پھسل کر زخمی ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ایران کے بعض علاقوں میں 6 میٹر تک برف ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ کئی شاہراہیں بند ہو چکی ہیں۔ اس حوالے سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑکیں، گاڑیاں، مکانات، درخت اور پہاڑ برف کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں