ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاڑکانہ :فاطمہ بھٹو اچانک نوڈیرو پہنچ گئیں کارکنان سے ملاقاتیں

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ذوالفقاربھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو گزشتہ روز اچانک نوڈیرو پہنچ گئیں جہاں شہریوں نے انکا پرجوش استقبال کرکے پھول نچھاور کیے۔ فاطمہ بھٹو نے خاندانی زمینوں، رائس مل اور آئس فیکٹری کا دورہ کیا۔ شہریوں کی جانب سے فاطمہ کو چائے پارٹی کی دعوت دی گئی جبکہ فاطمہ بھٹو نے جواب میں کہا کہ آپ المرتضیٰ ہاؤس آئیں وہاں چائے پیں گے۔ اس موقع پر عنایت علی عمرانی اور دیگر بھی ساتھ تھے۔ دوسری جانب فاطمہ بھٹو
سے لاڑکانہ المرتضیٰ ہاؤس میں پیپلز پارٹی(ش ب ) صوبہ بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں