ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی میں کورونا وائرس  بے قابو، نائب وزیر صحت  بھی وائرس کا شکار ہوگئے

ایران میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، نائب وزیر صحت ایرار ہیرارچی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی  وزارت صحت کے ترجمان نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےبیان میں  نائب وزیر صحت ایرار ہیرارچی  میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیر صحت کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کھانسی کرتے اور بار بار پسینہ پونچتے نظر آرہے تھے۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ محمود سادیغی نے اپنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ایا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے اس دنیا میں زندگی کو جاری رکھنے کی بہت زیادہ امید نہیں ہے۔

دوسری جانب  ایران میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد ہلاک جبکہ مزید 34 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،جس کے بعدسرکاری اعدادو شمار کے مطابق  کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 ہوگئی ہےجبکہ اب تک 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں