بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فسادات کے بعد مودی سرکار کے خلاف نکلنے والی ریلی میں”نریندر مودی مُردہ باد” کے نعرے لگا دیے اور کہا کہ بھارت کے پاس اگر لال قلعہ اور تاج محل نہ ہوتا تو بی جے پی سرکار کیا بھارت دنیا کو گائے کا گوبر دکھاتا؟۔
بھارت کےدارالحکومت دہلی میں جاری فسادات کےخلاف دنیا بھر میں مودی مخالف مظاہرے کیے جارہے ہیں جبکہ بھارت میں احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جا ری ہےجس میں ناصرف نوجوان اور بوڑھے حصہ لے رہے ہیں بلکہ بچے بھی مودی سرکار سے اپنی آزادی مانگنےکیلئےسراپا احتجاج ہیں۔
دوسری جانب احتجاجی ریلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہےجس میں ایک 10 سال کا بچہ ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہہ رہا ہےکہ مودی سرکار کے مسلمانوں کے مخالف ہے بچے نےریلی میں”نریندر مودی مُردہ باد” کےبھی لگائے۔
"Had there be no Taj Mahal or Lal Quila, would you have shown Cow and Cow dung to the world?”
This is the speech of a kid in kanhaiya Kumar rally with crowd cheering for him, Is this their idea to save constitution?#TahirHussian #WeSupportTahirHussain #DelhiRiot2020 pic.twitter.com/L3WSnuTrCv— Geetika Swami (@SwamiGeetika) February 28, 2020
بچے نے اپنی تقریر کا آغاز اایک سوال سے کیا”اگر بھارت میں تاج محل ،لال قلعہ نہ ہوتا تو دُنیا کو کیا گائے اورگوبر دکھاتے تُم”؟بچے کے اِس سوال پر وہاں موجود تمام لوگوں نے بچے کی حوصلہ افزائی کے لئے خوب تالیاں بجائیں۔بھارتی بچے نے اپنی تقریر میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی نظم “ترانہ ملی” کا شعر پڑھتے ہوئے کہا :
توحید کی امانت دلوں میں ہے ہمارے
آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا
یہ اشعار پڑھنے کے بعد بچے نے انقلاب زندہ باد اور نریندر مودی مُردہ باد کے نعرے لگائے۔
جس کے بعد بچے نے کشمیری انداز اپناتے ہوئے آزادی کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جبکہ 350 سےزائد افراد زخمی ہیں۔
