ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا طالبان معاہدہ امن کی جانب اہم قدم ہے، یورپی یونین

برسلز( آن لائن )یورپی یونین نے امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے کو تاریخی اور امن کی جانب اہم قدم قرار دے دیا۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے بیان میں کہا کہ امن کی طرف بڑھنے کے اس موقع کو کھونا نہیں چاہیے اور یورپی بلاک امید رکھتا ہے کہ افغانوں کی زیر قیادت مذاکرات میں تاخیر نہیں ہوگی جس کا مقصد دیرپا امن کا حصول ہوگا۔امریکا اور افغانستان کی حکومت کے مشترکہ اعلامیے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ افغانستان میں جامع امن عمل کی طرف اہم قدم ہے۔جوزف بوریل نے کہا کہ یورپی یونین افغان امن عمل میں مدد کے لیے تیار ہے جس میں تمام سیاسی دھڑے، افغان خواتین، اقلیتیں اور سول سوسائٹی بامعنی طور پر شامل ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں