ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول زرداری نے سوالنامے کا جواب تاحال جمع نہیں کرایا، نیب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلاول زرداری نے نیب کی جانب سے پوچھے گئے تحریری سوالنامے کا جواب تاحال جمع نہیں کرایا، سوالات منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کی تفتیش کیلیے پوچھے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق فروری کے آغاز میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو نیب نے منی
لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کی تفتیش کے سلسلے میں طلب کیا تھا جہاں ان سے زرداری گروپ آف کمپینز کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں پوچھا گیا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے ان سے زبانی پوچھ گچھ کے علاوہ تحریری سوالنامہ بھی دیا جو زرداری گروپ آف کمپینز کے حوالے سے 35 سوالات پر مشتمل تھا۔ نیب کی جانب سے اس سوالنامے کا جواب فروری کے تیسرے ہفتے تک طلب کیا گیا تھا تاہم نیب ذرائع کے مطابق بلاول زرداری کی جانب سے تاحال اس کا جواب جمع نہیںکرایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں