ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان پر امن فٹبال ٹورنامنٹ قلعہ سیف اللہ کے نام

پشین(جسارت نیوز)دوسرا آل بلوچستان پر امن فٹبال ٹورنامنٹ فائنل میچ تاج لالا گراؤنڈ میں باچاخان فٹبال کلب مسلم باغ بمقابلہ ڈی ایف اے فٹ بال کلب قلعہ سیف اللہ کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیموں کو پلینٹی ککس دی گئی، جو ڈی ایف اے فٹبال کلب قلعہ سیف اللہ نے3 کے مقابلے میں4 گول سے جیت لیا گراؤنڈ میں فائنل میچ دیکھنے کیلیے قبائلی عمائدین ڈسٹرکٹ آفسران کے علاوہ ہزاروں شایقین بھی موجود تھے۔ میچ کے مہمان خصوصی ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما مظلوم اولسی تحریک مشر حاجی صادق اچکزئی بلوچستان اسمبلی رکن حاجی اصغر خان ترین، ترین قومی مومنٹ حاجی عبدالروف خان ترین بلوچستان عوامی پارٹی مرکزی رہنما حاجی حبیب اللہ خان ترین تھے۔میچ کے اختتامی تقریب سے ایم پی اے اصغر خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہیں آج یہاں پر آکر ہمارے نوجوانوں کو منشیات سے نفرت ہے اور کھیل سے پیار ہے آج کے اس فائنل میچ سے پتہ چلتا ہے کہ ہم اب خوشحالی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ تقریب سے صادق اچکزئی ، حاجی عبدالروف خان ترین ،حاجی حبیب اللہ ترین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں