ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہلی فسادات: پولیس نے جان بوجھ کر مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا، نیو یارک ٹائمز

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دہلی فسادات میں مودی حکومت اور پولیس کا گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والے فسادات میں پولیس نے جان بوجھ کر مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا،نئی دہلی فسادات میں مسلمانوں اور ان کے گھروں کو نشانہ بنانے میں پولیس نے ہندو ہجوم کی مدد کی ۔

اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہجوم کی جانب سے جیسے ہی تشدد شروع ہوا،حکام نے پولیس کو اپنی بندوقیں تھانوں میں رکھنے کا کہہ دیا تھا،حکام چیخ رہے تھے کہ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے  لاٹھیاں نہیں بلکہ بندوقوں کی ضرورت ہے، ہندووں کی مدد کرتے دہلی پولیس کی کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نئی دہلی میں ہونے والے فسادات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں