ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاک ڈاؤن کے دوران سائیکل چلانے والے شعیب اختر تنقید کا نشانہ بن گئے

لاہور (جسارت نیوز)لاک ڈاؤن کے دوران سڑک پر سائیکل چلانے والے شعیب اختر تنقید کا نشانہ بن گئے۔سابق سپیڈ اسٹار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے خوبصورت شہر اسلام آباد میں سائیکلنگ، خالی سڑکیں، بہترین ورزش۔اس سے قبل کئی روز سے پرستاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دینے والے شعیب اختر کا سڑکوں پر یہ سیر سپاٹا بیشتر صارفین کو پسند نہیں آیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ پرستاروں کے لیے رول ماڈل ہیں، دنیا بھر میں عوام کو گھروں کے اندر محدود رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جبکہ آپ خود سڑک پر نکلے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں