ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حسن علی نے پتنگ اڑانے پر معا�ی مانگ لی

لاہور (جسارت نیوز)قومی کرکٹر حسن علی کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد فاسٹ بولر نے معافی مانگ لی۔حسن علی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنے بعد حسن علی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پرکو ویڈیو چلائی جارہی ہے یہ ویڈیو پرانی ہے، میں کوئی پتنگ بازی نہیں کر رہا، میں اپنے گھر میں بھی نہیں تھا اپنے گاؤں گیا ہوا تھا اور وہاں ایک کٹی ہوئی پتنگ آرہی تھی جسے میں پکڑ کے اتار رہا تھا‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر پھر بھی آپ کو ایسا لگتا ہے کہ میں خلاف ورزی کی ہے تو میں معافی چاہتا ہوں، اور میرا ہرگز پتنگ بازی کرنے کا موڈ نہیں ہے، میں ایک کرکٹر ہوں کوئی پتنگ باز نہیں ہوں‘۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں