ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عرب لیگ کا آن لائن ہنگامی اجلاس جمعرات کو ہوگا

ریاض (اے پی پی) فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر عرب لیگ کا آن لائن ہنگامی وزارتی اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق مشترکہ مؤقف کی تلاش کے لیے معاملات پر غور کیا جائے گا۔یہ اجلاس مغربی کنارے کے بعض حصوں کو اسرائیلی کالونیوں میں شامل کرنے کے فیصلے پر مشترکہ رد عمل پیدا کرنے کے لیے منعقد کیا جارہا ہے ۔عرب لیگ کے ذرائع کے اجلاس فلسطین کے مطالبے پر منعقد کیا جارہا ہے جس کی تائید سعودی عرب، مصر، کویت، اردن الجزائر اور یمن نے بھی کی ہے۔اجلاس میں فلسطین کی قانونی و مالی مدد کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں