ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہاولپور، پولیس مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار

بہاولپور (صباح نیوز) بہاولپور میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں کارروائی کی، کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 3 فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے، جن کی شناخت امان اللہ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گرد بہاولپور میں اقلیتوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور دیگر جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں