ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس؛ عیدالفطر پرریلیز ہونے والی فلموں کی نمائش روک دی گئی

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی فلم سازوں کو نقصان کے ساتھ ساتھ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی تمام پاکستانیوں فلموں کی نمائش کو روک دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کی معیشت کو خطرہ ہے وہیں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی فلموں کے پروڈیوسرز کو بھی کروڑوں روپے ڈوب جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘  کامیڈی رومانٹک فلم ’‘ٹچ بٹن‘‘ اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد میں ر یلیز ہونے والی فلموں سمیت دیگر فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلموں کی ریلیز کا اعلان حالات ٹھیک ہونے پر کیا جائے گا۔

سینٹرل بورڈ آف فلم کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی فلم انڈسڑی کو نقصان ہوا ہے پاکستان میں بننے والی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ مارچ کے مہینے میں فلموں کو سنسر سرٹیفکیٹس جاری کیے تھے۔

ادارے کے تحت کمرشل اور نان کمرشل فلموں کو نمائش کی اجازت دی جاتی ہے وفاقی حکومت نے عوام کی حفاظت کے لئے سینما ہالز کو بند کردیا نئے ایس او پیز کے تحت جب حکومت اجازت دے گی تو ان فلموں کو نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں