ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کھارادر میں سیلنڈر دھماکا، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

کراچی: کھارادر بلقیس پلازہ میں سیلنڈر دھماکے سے ماں بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر بلقیس پلازہ میں سیلنڈر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ دو افراد تاحال زیر علاج ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹی بھی شامل ہے۔

سول اسپتال کے برنس وارڈ عملے کا کہنا ہے کہ سیلنڈر دھماکے کے 6 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے 4 افراد دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں اور چاروں افراد 80 سے 90 فیصد جھلس چکے تھے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ سیما، 22 سالہ مہک، 23 سالہ مونا اور 4 سالہ ماہ نور کے نام سے کرلی گئی ہے، جب کہ زخمی بابر اور فاطمہ تاحال زیر علاج ہیں، زخمی ہونے والے بابر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اس کا علاج ا آئسولیشن وارڈ میں جاری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں