ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈکپ 2019 : بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر میچ �ارا،بین اسٹوکس

لندن: برطانوی کرکٹر بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت ورلڈکپ 2019 کے ناک آٗئوٹ مرحلے میں انگلینڈ سے جان بوجھ کر میچ ہارا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بین اسٹوکس نے اپنی کتاب آن فائر میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں میں خاص کر دھونی کی بیٹینگ پر حیرت ہوئی، دھونی کی ہدف حاصل کرنے کی خواہش ہی نظر نہیں آئی۔

برطانوی آل رائونڈر نے کہا کہ بھارت میچ با آسانی جیت سکتا تھا اگر دھونی کچھ باؤنڈریز لگا دیتے مگر دھونی کی توجہ سنگل رنز بنانے پر رہی، فتح آخری 12 گیندوں پر بھی ممکن تھی مگر صاف لگ رہا تھا بھارت جیتنا ہی نہیں چاہتا تھا۔

بین اسٹوکس نے مزید کہا کہ دھونی ہی نہیں بلکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما بھی جس طرح کھیلے وہ عجیب تھا، کوہلی اور شرما نے ہماری ٹیم پر پریشر ہی نہیں بڑھایا، سکور کی رفتار کو سست کر دیا اور کھیل کو با آسانی ہمارے ہاتھ میں دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں