ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لفظی جنگ، وقار یونس کا آفریدی اور گھمبیر کو مشورہ

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کو اہم مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ محاذ آرائی کا سلسلہ خاصا طویل ہوچکا، آفریدی اور گھمبیر کو سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کردینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ دونوں سابق کرکٹر کسی جگہ پر ملاقات کا اہتمام کرکے گلے شکوے دور کرلیں۔

یاد رہے کہ 2007 میں کانپور میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ کے دوران شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، چند روز قبل شاہد آفریدی نے دورہ آزاد کشمیر میں بھارتی وزیراعظم پر تنقید کی تو گوتم گھمبیر ایک بار پھر میدان میں آگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں