ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون ایل او سی پر خانجر سیکٹر میں گرایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک اندر آگیا تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے رواں سال بھارت کا یہ 8 واں ڈرون گرایا ہے۔خیال
رہے کہ گزشتہ ماہ 27 اور 29 مئی کو بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرائے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں