ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان طالبان کے حملے میں پولیس چیف ہلاک ، 3 افسر زخمی

کابل (اے پی پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں طالبان کے حملے میں ضلعی پولیس چیف ہلاک اور 3 پولیس افسران زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان شاہ محمود آریان نے بتایا کہ گزشتہ رات کو ضلع باک خیل میں طالبان نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ضلع باک خیل کے پولیس چیف عبداللہ جان ہلاک اور 3 پولیس افسران زخمی ہو گئے جبکہ جھڑپوں میں کئی طالبان کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا اس حوالے سے واضح تعداد نہیں بتائی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں