ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بچوں کو دوبارہ اسکول لانے کا کوئی راستہ نہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ ایسے حالات کا تصور ہم نے پہلے نہیں کیا تھا، کسی کے پاس ایسا کوئی راستہ نہیں ہے کہ بچوں کو ہم دوبارہ اسکول لیکر آئیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ بہت کم اور محدود بچے ہیں جو آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں کیونکہ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ ہم مختلف ایپلیکشن لانے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسے جیسے مسائل آرہے ہیں ہم اس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ان اقدامات میں بہتری کی گنجائش ہے ہم مختلف اقدامات کر رہے ہیں، نویں سے بارہویں تک کے بچوں کو پاس کرنے میں مسائل تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم قانون میں ترمیم کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھاکہ اسکول میں والدین کا کہنا ہے کہ ہم فیس کیوں دیں، ہم اسکولوں کو کہتے ہیں کہ تنخواہیں دیں یہ ان کے لیے مشکل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں