ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمارٹ لاک ڈاؤن: کراچی، لاہور، اسلام آباد میں درجنوں علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے تحت زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر سربراہی اجلاس ہوا جس میں زیادہ کیسز والے تمام علاقوں کو سیل کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ شہر کے 55مقامات کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کی حتمی فہرست چیف سیکرٹری پنجاب کو پیش کردی گئی ہے۔

انتظامیہ نے ان علاقوں کو سیل کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے جو آج رات بارہ بجے تک مکمل کردی گئی جائے گی۔

ادھر کراچی میں ضلع غربی میں بلدیہ اور سائٹ کے علاقوں میں دو یونین کونسل (یوسیز) کو سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی فیاض سولنگی کے مطابق محکمہ صحت کی موصولہ رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں کو سیل کیا جارہا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق شہر کے 15 سے زائد مختلف علاقوں کو سربمہر کیا جاسکتا ہے۔ضلعی ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) ویسٹ نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 16 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سائٹ پہلے اور بلدیہ ٹاؤن دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت ‏اسلام آباد کی انتظامیہ نے تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے 2 سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکٹر آئی ایٹ میں ایک دن میں کورونا کے دو سو کیس اور سیکٹر آئی -10 میں چار سو کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ان علاقوں کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں