ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان حکومت اور طالبان میں امن مذاکرات پر اتفاق

کابل (اے پی پی) افغان حکومت اور طالبان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں پہلے امن مذاکرات کے انعقاد کیلیے اتفاق کر لیا ہے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان کئی سالوں کی کشیدگی کے بعد پہلے انٹرا افغان مذاکرات یعنی امن مذاکرات کیلیے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ پہلے انٹرا افغان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوں گے اور یہ امن مذاکرات 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کے ایک ہفتے کے اندر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت امن مذاکرات جلد از جلد شروع کرنا چاہتی ہے لیکن یہ مذاکرات کچھ اہم طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے کے ساتھ جڑے ہیں اور حکومت نے متبادل قیدیوں کی رہائی کی تجویز دی ہے۔ افغان صدارتی محل کے ترجمان صدیق صدیقی نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان دوحا میں پہلے امن مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں