ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی تاریخیں تبدیل

لاہور:دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی تاریخوں میں تبدیلی کردی گئی،پہلا مرحلہ 20 جون کی بجائے 22 جون کو ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق قومی ٹیم کے کھلآریوں کے 20 جون کو ہونے والے کورونا ٹیسٹ کی تاریخوں میں تبدیلی کردی گئی ہے، اب ٹیسٹنگ کا پہلا مرحلہ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور پشاور میں 22 جون کو ہوگا۔

دوسرا مرحلہ 25 جون کو تھا لیکن دوسری ٹیسٹنگ انگلینڈ روانگی کی تاریخ سے مشروط ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے سے متعلق انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں