ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والا بھارتی ڈرون مار گرایا

 راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والا ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی کواڈکاپٹر850 میٹرپاکستانی علاقےمیں داخل ہوچکا تھا جہاں اسے تتہ پانی سیکٹرپر مار گرایا گیا۔ رواں سال ایل اوسی کی خلاف ورزی کرنےوالا  بھارت کا نواں کواڈکاپٹرگرایاگیاہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز ہی سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی کارروائیوں میں بھی شدت آگئی ہے اور جنگ بندی معاہدے کی  متعدد خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں۔ بھارت کی ان کارروائیوں کے خلاف  پاکستان نے بھارتی سفارت کاروں سے احتجاج سمیت عالمی برادری کو متوجہ کرنے کی کوششیں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں