ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاراچنار: اراضی تنازع پر قبائل میں دوسرے روز بھی جھڑپیں‘5ہلاک

پاراچنار(آن لائن ) ضلع کرم کے علاقہ بالش خیل میں زمین کے تنازع پر پاڑہ چمکنی اور بالش خیل قبائل کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جھڑپوں میں فریقین کے پانچ افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بند کردی ہسپتال اور پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاڑہ چمکنی قبائل نے بالش خیل قبائل پر فائرنگ کی جس کے بعد فریقین کے مابین خونریز جھڑپیں شروع ہوگئیں ایم این اے ساجد طوری کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین کے ہمراہ وہ گزشتہ روز فائر بندی کرانے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم دوبارہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور فائر بندی کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں