ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا ہانیہ عامر حلیمہ سلطان بننے کی خواہشمند ہیں؟

کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر بھی ترکش ڈامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی دیوانی ہوگئیں اور سوشل میڈیا پر انہو ں نے کہا ہے کہ وہ خود کو حلیمہ سلطان کے کردار میں ڈھال رہی ہیں۔

ترکی کا تاریخی ڈراما ’’ارطغرل غازی‘‘ ان دنوں پورے پاکستان کا پسندیدہ ڈراما بنا ہوا ہے ۔ عام عوام سمیت پاکستانی فنکار بھی اس کے سحر میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

ارطغرل کے مداحوں میں ایک اور نام ہانیہ عامر کا شامل ہوا ہے جنہوں نے حال ہی میں اس ڈرامے کو دیکھنا شروع کیا ہے اور وہ بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح ڈرامے کے ہیروئن حلیمہ سلطان کی پرستار بن گئیں ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے خود کو حلیمہ سلطان کے کردار میں ڈھالنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

گزشتہ روز ہانیہ عمر نے انسٹاگرام پر پیغام لکھا کہ اگر آپ مجھے مختلف انداز میں اداکاری کرتے دیکھیں گے تو یقیناً اس کے پیچھے کسی کردار کا مجھ پر اثر ہوجانا ہے کیونکہ میں جب بھی کوئی نیا شو دیکھنا شروع کرتی ہوں تو اس میں اپنے سب سے زیادہ پسندیدہ کردار میں خود کو ڈھال لیتی ہوں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے لکھا اگلا کردار حلیمہ سلطان۔ ہانیہ عامر کی اس پوسٹ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ حلیمہ سلطان کی طرح کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں