ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم جان محمد انتقال کر گئے

کراچی: جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم بہار کالونی لیاری و رہنما جان محمد علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

رکن جماعت اسلامی اور لیاری کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق یوسی ناظم جان محمد کافی عرصے سے علیل تھے اور طبیعت بگڑنے پر انہیں ایس آئی یو ٹی میں داخل کروایا گیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں آکسیجن سپورٹ فراہم کی تاہم پھیپڑوں، گردے فیل ہونے اور دل کمزور ہونے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

ان کا شمار لیاری کی بااثر شخصیات میں ہوتا تھا وہ سیاسی و سماجی محاذ پر علالت کے باوجود ہمہ وقت مصروف عمل رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں