ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سفید فام جوڑے نے سیاہ فام فیملی پر اسلحہ تان لیا، قتل کی دھمکیاں

امریکا میں سیاہ فام فیملی کو دھمکیاں دینے والے سفید فام جوڑے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ آکلینڈ کاؤنٹی میں اورین ٹاؤن  کے علاقے ڈیٹروٹ میں پیش آیا جہاں سفید فام میاں بیوی نے سیاہ فام فیملی کے سامنے اسلحہ نکال لیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

کاؤنٹی شیرف کا کہنا ہے کہ سفید فام جوڑے کے پاس خطرناک اسلحہ تھا جب کہ سیاہ فام فیملی غیر مسلح تھی، جوڑے نے سیاہ فام خاتون اور اس کی بچے کو اسلحہ سے ڈرایا دھمکایا انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے، صارفین نے سفید جوڑے کے خلاف سخت قانونی کارروائی  کرکے کرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صارفین نے واقعے کی متعدد شکایات پولیس کو دی جس پر جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں