ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور قیمتی جان نگل گیا

وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے جہلم میں 16 سالہ لڑکے کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق 16 سالہ جہلم ریلوے اسٹیشن پر ٹک ٹاک وڈیو بنا رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔

16 سالہ متوفی ابی بٹ دینہ کا رہائشی تھا۔

اس سے قبل کراچی کے بھینس کالونی جمعہ گوٹھ اسٹیشن پر ٹک ٹاک کا شوقین نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا تھا۔

دوست بھینس کالونی موڑ پر قائم ریسکیو سینٹر سے ایمبولنس کے ذریعے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کررہے تھے کہ نوجوان نے راستے میں دم توڑ دیا۔

متوفی کی شناخت 22 سالہ کاشف ولد امتیاز کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا تھا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے متوفی آتی ہوئی ٹرین کے آگے جا رہا تھا اور وڈیو بھی بنا رہا تھا کہ اس دوران ٹرین کے انجن سے ٹکرا گیا۔ نوجوان کے سر پر چوٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں