ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اردوان نے خلافت عثمانیہ کی یاد تازہ کردی‘چودھری پرویز الٰہی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا15ویں صدی کی عظیم یادگار مسجد کو دوبارہ بحال کرنا جراتمندانہ فیصلہ ہے۔پرویزالٰہی نے ایک بیان میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردوان کے اس فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے، ترک صدر کا میوزیم آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنا احسن اور تاریخی قدم ہے، آیا صوفیہ مسجد دنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے،1453ء میں سلطان محمد فاتحہ دوئم کے دور میں قائم کردہ اس مسجد کو 1935ء میں میوزیم بنا دیا گیا تھا،اس فیصلے سے نہ صرف ترک عوام بلکہ تمام امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں