ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے صوبائی وزیر برائے جنگلی حیات نے استعفیٰ دے دیا

لاہور:پنجاب کے صوبائی وزیر برائے وائلد لائف اینڈ فشریز اسد کھوکھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر  وائلد لائف اینڈ فشریز اسد کھوکھر نے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ انہوں نے خود استعفیٰ دیا ہے۔

اسد کھوکھر کا کہنا ہے کہ وزارت کی مصروفیات میں حلقے کو وقت نہیں دے پا رہا تھا اس لیے استعفیٰ دیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے اسد کھوکھر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کے دورے کے دوران اسد کھوکھر کو وزارت   ے ہٹانےاور کمشنر لاہور کے تبادلہ کا حکم دیا تھا ، کمشنر لاہور کا گزشتہ روز تبادلہ کردیا گیا تھا ، تاہم اسد کھوکھر نے عہدے سے ہٹائے جانے سے قبل ہی استعفی دے دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں