ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فاسٹ باؤلر محمد عامر دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ

لاہور: کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے بعد فاسٹ باؤلرمحمد عامر اور مساجر محمد عمران دورہ انگلینڈ کےلیے روانہ ہوگئے ۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کرتےہوئے کہاتھا کہ محمد عامراور محمد عمران 24 جولائی بروز جمعہ کو انگلینڈ کیلیے روانہ ہوجائیں گے۔

دورہ انگلینڈ کے دوران کوویڈ 19 کے 2 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے تک فاسٹ باؤلر محمد عامر دیگر کھلاڑیوں  نہیں مل سکیں البتہ سیلف آئسولیشن میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ کوویڈ 19 کے نظرثانی شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق محمد عمران کو کورونا وائرس سے صحتیابی کے سبب کم خطرہ قرار دیا گیا ہے، لہٰذا انہیں انگلینڈ پہنچنے پر ایک کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں