سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق دبر پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرکے مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم عبدالشکور جاگیرانی کو گرفتار کرلیا، ملزم متعدد سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس پارٹی کو کامیاب کارروائی پر شاباشی کا پیغام دیا۔