ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آبادکے تفریحی مقامات اور ہوٹلوں کو عید الاضحی کی تعطیلات تک بند کر دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلیے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے تفریحی مقامات اور ہوٹلز کو پیر سے عید الاضحی کی تعطیلات تک بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مری ایکسپریس وے، مارگلہ، پارکس، تفریحی مقامات، ہوٹلز، پکنک کے مقامات اور ہل اسٹیشنز پیر سے بند رہیں گے۔ عوام سے گزارش ہے کہ فی الحال سیاحت یا گھومنے پھرنے کا کوئی پلان نہ بنائیںاور سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انسانی جانیں بچانے کیلیے اس بار عید کے موقع پر تھوڑی سی تکلیف برداشت کر لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں