ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کا جنگی جنون ؛ فرانس سے رافیل طیاروں کے بعد ــ’ ہیمر’ میزائل خریدنے کا بھی معاہدہ

کراچی: چین سے حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے اور بھارتی حکومت نے فرانس سے رافیل طیاروں کے بعد ‘ہیمر’ میزائل خریدنے کا بھی معاہدہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت فرانس کے ساتھ رافیل طیاروں کے معاہدوں کے بعد اب ہیمر میزائلوں کا معاہدہ بھی کررہا ہے بھارتی فوج 60 سے 70 کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے ہیمر میزائلوں کا معاہدہ بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے حال ہی میں فوج کی دیے جانے والی ایمرجنسی پاورز کے استعمال کے تحت کررہی ہے اور یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ معاہدہ چین سے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیا جارہا ہے۔

خیال رہے بھارت اور چین کے درمیان چند ماہ سے مشرقی لداخ کے مقام پر سرحدی کشیدگی جاری ہے، اس تناظر میں بھارت کے حکومتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس نے یقین دلایا ہے کہ یہ میزائل جلد بھارت کے حوالے کردیے جائیں گے اور کسی دوسرے ملک کے لیے تیار کردہ میزائل ہنگامی بنیادوں پر بھارت کو دیے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ہیمر میزائل تیار کرنے والی کمپنی سافران الیکٹرنک اینڈ ڈیفینس کے مطابق ہیمر میزائل دور سے ہی آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ میزائل کے آگے لگی گائڈنس کِٹ میں جی پی ایس، انفراریڈ اور لیزر جیسی ٹیکنالوجی فٹ ہوتی ہے جو پہاڑی علاقوں میں دُشوار گزار راستوں میں قائم بنکرز اور دیگر تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے بھارت اور فرانس کے درمیان کیے جانے والے معاہدے کے تحت رافیل کے 5 جنگجو طیاروں کی پہلی کھیپ 29 جولائی کو بھارتی ریاست ہریانہ میں فضائی اڈے پر اترے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں