ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر ایڈوانس ٹیکس کی چھوٹ دے دی

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کو معمول پر رکھنے کے لئے 15 لاکھ ٹن گندم کی درآمد پرعائد ایڈوانس ٹیکس کی بھی چھوٹ دے دی ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کابینہ کے فیصلہ کے تحت درآمد کی جانے والی 15 لاکھ ٹن گندم پر ایڈوانس ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی گندم پر انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 148 کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس بارے اہف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ گندم کی درآمد کو 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی سے پہلے ہی چھوٹ دی جاچکی ہے اور گندم کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی بھی چھوٹ دی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیے: گندم کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں چھوٹ  دینے کا مقصد ملک میں گندم و آٹے کی فراوانی سے دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں