ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان، منی بس میںبم دھماکا، 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

کابل (آن لائن+اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبے ہیرات میں بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرحاد نے بتایا کہ ہیرات شہر میں منی بس کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 مسافر ہلاک اور 5 زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں فوجی ترجمان محمد حنیف ریزائی نے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح طالبان کے ایک گروپ نے شمالی صوبے فریاب کے ضلع دولت آباد میں قوزی بوائے کے علاقے میں سیکورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 7 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ طالبان نے عیدالاضحی پرامن طریقے سے منانے کے لیے 3 روز تک جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں