ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،13 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اورسیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، 13 نکاتی ایجنڈے میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کی منظوری، پاکستان کے آفیشل نقشہ کی تیاری اور اجرا کی منظوری، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارگردگی پر اور گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ ایجنڈے میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو، وزارت آئی ٹی کےماتحت یوایس ایف کمپنی کےسی ای اوکی تعیناتی کی منظوری، پی آئی اے کے آر پی ٹی، ایریل ورک اور چارٹر لائسنس کی تجدید ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر کابینہ کو بریفنگ دینے کے ساتھ پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چیئرمین کی تقرری، پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ روات کے چارٹر کی منظوری اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارگردگی پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں